نئی دہلی، 29جنور ی (یو این آئی) الیکشن کمیشن نے دہلی اسمبلی انتخابات کے پیش نظر اخبارات میں بھارتیہ جنتا پارٹی (بی جے پی) کو قابل اعتراض اشتہارات کے معاملہ میں نوٹس جاری کیا ہے۔
کمیشن نے کانگریس کی 28جنوری کی شکایت کے پیش نظر یہ نوٹس جاری کیا اور 31جنوری 12بجے تک اس کا جواب مانگا ہے۔
کمیشن کے سکریٹری اجے کمار کی طر ف سے جاری اس نوٹس میں کہا گیا ہے کہ کانگریس نے کمیشن
کے سامنے یہ الزام لگایا تھا کہ بی جے پی نے اخبارات میں جھوٹا، بے بنیاد اور غلط اشتہار دیا تھا جس میں کہا گیا تھا کہ ’15سال کانگریس کی لوٹ‘۔ اس کے علاوہ اشتہار میں ’پانچ سال آپ کے جھوٹ (ٹھگی گئی دہلی)‘بھی کہا گیا تھا۔
کمیشن نے اخبار کے اشتہارات کے پیش نظر اسے ضابطہ اخلاق کی خلاف ورزی مانا ہے اور بی جے پی کو نوٹس جاری کیا ہے تاکہ اس کا موقف معلوم کرکے اس سلسلہ میں کوئی فیصلہ لے۔