حیدرآباد 4اگست(یواین آئی)تلنگانہ ہائی کورٹ نے کاکتیہ یونیورسٹی اور تلگو یونیورسٹی کے وائس چانسلرس کو نوٹس جاری کی ہے۔
موظف پرنسپال ودیاساگر کی جانب سے اس خصوص میں ہائی
کورٹ میں داخل کردہ عرضی میں کہا گیا ہے کہ وائس چانسلرس کا انتخاب قواعد کی خلاف ورزی کرتے ہوئے کیاگیا۔
چیف جسٹس ہیماکوہلی اور جسٹس وجئے سین ریڈی پر مشتمل بنچ نے اس عرضی کی سماعت کی۔