حیدرآباد۔
19فروری (یو این آئی)شہریت ثابت کرنے کے لئے حیدرآباد کے آدھارریجنل دفتر کی جانب سے 127افراد کو نوٹس روانہ کئے جانے کے بعد یوآئی ڈی اے آئی نے زور دیتے ہوئے کہا کہ اس نوٹس کا تعلق شہریت سے نہیں ہے اور آدھار کارڈ کی منسوخی کا تعلق کسی
بھی شہری کی قومیت سے متعلق نہیں ہے۔
یوآئی ڈی اے آئی نے منگل کو کہا تھا کہ اس کے حیدرآباد کے دفتر نے فرضی دستاویزات کے ذریعہ مبینہ طورپر آدھار کارڈ حاصل کرنے والے 127افراد کو نوٹس بھیجی ہے تاہم اس ادارہ نے دعوی کیا کہ اس کا شہریت سے کوئی تعلق نہیں ہے۔