سیول، 2 مارچ (رائٹر) شمالی کوریا نے کیمیائی ہتھیار بنانے کے لئے شام کے ساتھ تعاون کرنے کی رپورٹوں کو مسترد کرتے ہوئے اسے امریکہ کی ایک سازش قرار دیا ہے۔
شمالی کوریا کی سرکاری خبر رساں ایجنسی کوریائی مرکزی نیوز ایجنسی (کے سی این اے) نے
وزارت خارجہ کے امریکی مطالعاتی ریسرچ انسٹی ٹیوٹ کے ایک ترجمان کے بیان کے حوالے سے بتایا کہ شمالی کوریا پر کیمیائی ہتھیاروں کی تیاری میں شام کی مدد کرنے کے الزامات بالکل بے بنیاد اور سازش پر مبنی ہیں۔
کے سی این اے کے مطابق شمالی کوریا پر دباؤ بنانے کے لیے یہ امریکہ کی ایک چال ہے۔