نئی دہلی، 29 نومبر (ایجنسی) سپریم کورٹ نے جمعرات کو کہا کہ تاج محل پر تیار کئے جا نے والے ویژن ڈاکیومنٹ کو عام کیا جانا چاہئے۔
جسٹس مدن بی لوكر کی صدارت والی ایک بنچ نے دہلی کے منصوبہ بندی اور فن تعمیرکے اسکول کی طرف سے تیار کئے جانے والے ویژن ڈاکیومنٹ کو عام کرنے کی بات کہی اور کہا کہ اس ویژن ڈاکیومنٹ میں کچھ بھی خفیہ نہیں ہے۔ اسکول کی
جانب سے بینچ کے سامنے دلیل دی گئی کہ آگرہ شہر میں تاج محل کی حفاظت اورنگرانی کے لئے ایک ویژن ڈکیومنٹ تیار کرنے کے عمل میں ہے۔ اس نے کہا کہ یہ دستاویز ریاستی حکومت کو سونپی جائے گی۔
ایڈیشنل سالیسٹر جنرل اے این ایس ناڈكرني نے بینچ سے کہا کہ تاج محل کے لئے ورثہ منصوبہ کا پہلاخاکہ کو آٹھ ہفتوں کے اندر حتمی شکل دی جائے گی ۔ یہ خاکہ یونیسکو کو سونپا جائے گا۔