: شروع الله کا نام لے کر جو بڑا مہربان نہایت رحم والا ہے
: سب طرح کی تعریف خدا ہی کو (سزاوار) ہے جو تمام مخلوقات کا پروردگار ہے
بڑا مہربان نہایت رحم والا
انصاف کے دن کا حاکم
نبی کریم صلی اللہ علیہ وسلم نے ارشاد فرمایا : جسکو یہ بات پسند ہو کہ اس کی امر دراز ہو اور اس کا رزق بڑھا دیا جائے تو اسکو چاہیے کہ ماں ،باپ اور رشتہ داروں سے اچھا سلوک کرے
لکھنؤ:27جون (یواین آئی) سماج وادی پارٹی(ایس پی) صدر اکھلیش یادو نے جمعرات کو کہا کہ اترپردیش میں سات سال کے بی جےپی اقتدار میں قانون کا راج جیسا کچھ بھی نہیں رہ گیا ہے۔ انہوں نے کہا کہ وزیر اعلی پولیس فورس کو جدید بنانے کا دعوی بھلے کریں لیکن حقیقت میں یہ دکھائے سے زیادہ
کچھ نہیں ہے۔ جس بی جے پی حکومت نے سماج وادی پارٹی کے وقت جدید پولیس ریسپانس سسٹم کو انتقال کے جذبے سے تباہ کر دیا اس سے پولیس فورس کو تکنیکی طور سے اسمارٹ اور اہل بنانے کی کیا امید کی جاسکتی ہے۔ وزیر اعلی کا جرائم کنٹرول کا دعوی جھوٹا ثابت ہو چکا ہے۔ بی جے پی حکومت ہر محاذ پر ناکام ہے۔