پٹنہ 20 مئی ( یواین آئی ) انتخابی حکمت عملی ساز پرشانت کشور نے کہاکہ حال ہی میں ادئے پور میں ہواکانگریس کا ’چنتن شیور ‘ پارٹی کی بہتری کیلئے کچھ بھی بامعنی کامیابی حاصل کرنے میں ناکام رہا ۔
مسٹر کشور نے جمعہ کوٹوئٹ کیا ، ” مجھے بار۔ بار ادئے پور چنتن شیو کے نتائج پر تبصرہ کرنے کیلئے کہا گیا ۔
میرے خیال سے ، یہ کانگریس قیادت کو کچھ وقت دینے کے علاوہ کچھ بھی بامعنی کامیابی حاصل کرنے میں ناکام رہا ، کم سے کم گجرات اور ہماچل پردیش میں آنے والی انتخابی
شکست تک “۔
انتخابی حکمت عملی ساز نے حال ہی میں کانگریس قیادت کے سامنے پارٹی کے احیاءکیلئے ضروری اقدامات پر اپنی رائے پیش کی تھی ۔ کانگریس قیادت نے اس پر عمل کرنے کے بجائے اشارہ دیاکہ پارٹی مسٹر کشور کی تجاویز پر غور کرنے کیلئے ایک اعلیٰ سطحی ’ امپاورڈ ایکشن گروپ ‘( ای اے جی ) کی تشکیل کرے گی اور انہیں ای اے جی کا رکن بنایاجائے گا۔ حالانکہ مسٹر کشور نے یہ کہتے ہوئے تجویز کو نامنظور کر دیاکہ قانونی طاقت کے بغیر کوئی بھی کمیٹی ان کی تجاویز نافذ نہیں کر پائے گی ۔