رائے پور، 13 نومبر (ایجنسی) کانگریس کے قومی ترجمان رنديپ سنگھ سورجےوالا نے وزیر اعظم نریندر مودی کے بیان پر رد عمل ظاہر کرتے ہوئے نوٹ بندی کو ملک کا سب سے بڑا گھوٹالہ قرار دیا۔
مسٹر سورجےوالا نے آج یہاں مسٹر مودی کے بلاسپور میں نوٹ بندی پر دئے گئے بیان پر جوابی حملہ کرتے ہوئے کہا کہ نوٹ بندي کو آج 735 دن گزر گئے ہیں لیکن اس کا خمیازہ ملک کے باشندے ابھی تک بھگت رہے ہیں۔ ملک کے غریب، کسان ،متوسط طبقہ، دکاندار اور تاجر کی کمائی لوٹنے والی نوٹ بندي مودی کی بنائی ہوئی تباہی تھي ۔ بڑی تعداد میں بے قصور لوگو کی جانیں بینکوں میں لائین میں لگ کر چلی گئی ہیں۔
انہوں نے کہا کہ مودی نے نوٹ بندی کی دوسری برسی پر چھتیس گڑھ میں اپنی خاموشی توڑی اور ا سکے حمایت میں ایسے قصیدے پڑھے جیسے انہوں
نے کوئی غلطی نہیں کی ہو بلکہ اس سے دنیا بدل گئی هو۔ انهوں نے الزام لگایا کہ بینک میں نوٹ بندي سے کچھ وقت پہلے ہی بڑی تعداد میں آر ایس ایس اور بی جے پی کے لوگو ں نے ایف ڈی (فکسڈ ڈپوزٹ) کر دیا ، مگر ان کی جانچ کیوں نہیں ہوئی۔
نوٹ بندي سے 120 لوگو کی جان گئی، غریب ،بزرگ، خواتین ، معذور اور بیمار شخص کو سب سے زیادہ پریشانی کا سامنا کرنا پڑا۔
مسٹر سورجےوالا نے کہا کہ نوٹ بندي سے دہشت گردی اور نکسل ازم کی کمر ٹوٹنے کی باتیں کی گئی تھیں، جبکہ نوٹ بندي کے بعد بڑے 86 دہشت گردانہ حملے ہوئے جس میں 127 جوان شہید ہوئے ۔ ساتھ ہی 130 نکسلی حملے ہوئے جن میں 114 جوان شہید ہوئے۔ نوٹ بندي کی مار سے آج تک ملک نکل نہیں پا رہا هے۔ انهوں نے یہ بھی الزام لگایا کہ مودی حکومت پٹرول اور ڈیزل پر کئی گنا ٹیکس لگا کر لوگو ں کی جیب سے پیسے لوٹ رہی ہے۔