حیدرآباد، 26/ ستمبر (یواین آئی)تلنگانہ کے وزیر بلدی نظم ونسق و شہری ترقی کے تارک راما راو نے واضح کیا ہے کہ ریاست میں اراضیات کے تنازعات کے مستقل حل کے لئے ہی ریاستی حکومت نے نیا ریونیوایکٹ لایاہے۔
انہوں نے کہا کہ
حکومت چاہتی ہے کہ حیدرآباد کے غریب اور متوسط طبقہ کے افراد اپنی جائیداد کے حقوق رکھیں،مسائل کے حل،غریب اور متوسط طبقہ کے افراد کو جائیداد کا حق دلانے کی مساعی کی گئی ہے۔
حکومت کا مقصد لوگوں سے زائد رقم وصول کرنا نہیں ہے۔