واشنگٹن/9جنوری(ایجنسی) امریکہ میں رہنے اور کام کرنے والے غیر ملکی شہریوں کو نیا سال تحفہ دیتے ہوئے امریکی حکومت نے ایچ -1 بی ویزا قوانین کو پیچیدہ بنانےکی تجویز پرروک لگا دی ہے۔ جس سے سات لاکھ سے زائد ہندوستانی بڑی راحت ملی ہے۔
style="font-family: "Jameel Noori Nastaleeq"; font-size: 18px; text-align: start;">ذرائع ابلاغ کی رپورٹ کے مطابق، امریکی محکمہ خارجہ اور امیگریشن سروسز (یو ایس سی آئی ایس) محکمہ نے آج اعلان کیا کہ وہ اس طرح کے ایک ریگولیٹری تبدیلی پر غور نہیں کر رہا ہے، جس کی وجہ سے ہزاروں کی تعداد میں امریکہ میں مستقل رہائش گاہ کے لئے درخواست دینے اور برسوں سے کام کر نے والے لاکھوں ایچ 1 بی ویزا ہولڈرز کو ملک چھوڑنا پڑے۔