: شروع الله کا نام لے کر جو بڑا مہربان نہایت رحم والا ہے
: سب طرح کی تعریف خدا ہی کو (سزاوار) ہے جو تمام مخلوقات کا پروردگار ہے
بڑا مہربان نہایت رحم والا
انصاف کے دن کا حاکم
حضور اکرم صلی اللہ علیہ وسلم نے ارشاد فرمایا: اللہ تعالیٰ اپنے بندے کی توبہ اس کے مرنے سے پہلے پہلے تک قبول فرماتا ہیں (چنانچہ بندے کو مایوس نہ ہونا چاہئے)۔ (حضرت عبداللہ بن عمرؓ۔ ترمذی شریف)
نئی دہلی ، 4 دسمبر (یو این آئی) کا نگریس صدر ملکار جن کھڑگے نے اپوزیشن لیڈر راہل گاندھی کو سنبھل جانے سے روکنے کو غیر آئینی قرار دیتے ہوئے کہا کہ یہ بھارتیہ جنتا پارٹی (بی جے پی) اور راشٹریہ سویم سیوک سنگھ (آرایس ایس) کے تقسیم کے
ایجنڈے کا حصہ ہے ، اس لیے مسٹر گاندھی کو سنبھل جانے سے روک دیا گیا ہے مسٹر کھڑگے نے کہا کہ بی جے پی اور آر ایس ایس ملک میں نفرت پھیلا کر سماجی ہم آہنگی کو بگاڑنے کے ایجنڈے پر کام کر رہے ہیں ، اس لیے مسٹر گاندھی کو متاثرین کے آنسو پو چھنے سے روکا گیا ہے۔