سیول،19اکتوبر(رائٹر)امریکہ،جاپان اور جنوبی کوریا کے سینئر سفارتکاروں نے یہاں شمالی کوریا کے نیوکلیائی ہتھیاروں کے ٹسٹ کے بعد پیدا ہونے والے خطروں پر بات چیت کی اور اس کے تصفیہ کیلئے سبھی ممکنہ متبادل پر اتفاق کا اظہار کیا ہے۔
جنوبی کوریا کی نیوز یونہاپ کی رپورٹ کے مطابق کل سہ فریقی مذاکرات کے اختتام کے بعد جنوبی کوریا کے نائب وزیر خارجہ لم سنگ نام نے اپنے جاپانی ہم
منصب شزوکا سگیاما اور امریکہ کے نائب وزیر خارجہ جان سلون کے ساتھ مشترکہ پریس کانفرنس میں شمالی کوریا کے قضیہ کو حل کرنے کے لئے تینوں ممالک کے درمیان اتفاق رائے کے بارے میں بتایا۔
مسٹر سنگ نام نے کہا کہ میٹنگ میں موجودہ حالات کا جائزہ لیا گیا اور اس بات پر اتفاق رائے ہوئی ہے کہ شمالی کوریا کے نیوکلیائی ہتھیاروں کو ختم کرانے کیلئے سبھی ممکنہ پرامن طریقوں کو اپنا یاجائے گا۔