واشنگٹن،21اپریل(یو این آئی)شمالی کوریا کی جانب سے اپنے نیوکلیائی پروگرام کو ختم کرنے کے اعلان سے سبھی ششدر ہیں۔کہاں تو کم جونگ ان امریکہ سے سے دودو ہاتھ کرنے کا اعلان کررہے تھے اور کہاں انہوں نے تمام پروگراموں کو ختم کرنے کا اعلان کردیا۔بہرحال،پیونگ یونگ کی جانب سے یہ خوش کن اطلاعات دنیا کو مل رہی ہیں۔
شمالی کوریا کے رہنما کم جونگ ان نے میزائل تجربات کو ملتوی اور جوہری تجربات کے ایک مقام کو فوری طور پر بند کرنے کا اعلان کیا ہے۔شمالی کوریا کی سینٹرل نیوز ایجنسی کے مطابق’’21 اپریل سے شمالی کوریا جوہری تجربات اور بین البراعظمی میزائلوں کے تجربات روک رہا ہے۔‘‘شمالی کوریا کے سرکاری ذرائع ابلاغ کے مطابق اس فیصلے کا
مقصد م’’عاشی ترقی کا حصول اور جزیرہ نما کوریا میں امن لانا ہے۔‘‘
شمالی کوریا کے رہنما کم جونگ ان آئندہ ہفتے جنوبی کوریا کے صدر مون جے ان سے ملاقات کر رہے ہیں۔شمالی کوریا کے رہنما کم جونگ ان کے فیصلے کے خیر مقدم کرتے ہوئے امریکی صدر ٹرمپ نے ٹویٹ کرتے ہوئے کہا کہ ’’یہ شمالی کوریا اور دنیا کے لیے ایک بہت بڑی اچھی خبر اور بڑی پیش رفت ہے۔‘‘
اس سے پہلے جمعرات کو جنوبی کوریا کے صدر مون جے کے مطابق شمالی کوریا نے کہا ہے کہ وہ ’’مکمل جوہری تخفیف‘‘کے لیے تیار ہے۔
انھوں نے کہا تھا کہ صدر ٹرمپ اور کم جونگ ان کی ملاقات کی کامیابی کو یقینی بنانے کے لیے جرات مندانہ تصور اور تخلیقی حل کی ضرورت ہے۔
جاری،یو این آئ