واشنگٹن 14 اپریل (رائٹر) امریکی انتظامیہ کے ایک سینئر افسر نے آج کہا کہ امریکی صدر ڈونالڈ ٹرمپ اور جاپان کے وزیر اعظم شنزو آبے کے درمیان آئندہ ہفتے امریکہ کے فلوریڈا میں ہونے والی میٹنگ میں شمالی کوریا کے جوہری ہتھیار پروگراموں کے چیلنجزپر بات چیت ہوگی ۔
فلوریڈا کے پالم
بیچ` میں منعقد مار-اے- لاگو اسٹریٹ پر ہونے والی ٹرمپ-آبے کی یہ ملاقات شمالی کوریا کے رہنما کم جونگ کے ساتھ مئی یا جون میں ہونے والی ملاقات سے قبل ہونے جارہی ہے۔
حکام نے صحافیوں کو کہا’’کانفرنس کو کامیابی سے منظم کرنے کے لئے دونوں رہنماؤں کے درمیان غور خوض ہونا ضروری ہے۔