ٹوکیو 25 مارچ (اسپوتنک) جاپان نے شمالی کوریا کے ذریعہ بیلسٹک میزائل کا تجربہ کئے جانے کے بعد قومی سلامتی کونسل کا خصوصی اجلاس طلب کیا ہے۔
یہ اطلاع کیوڈو نیوز ایجنسی نے
جمعرات کو اپنی رپورٹ میں دی ہے۔
قبل ازیں جاپانی میڈیا نے جمعرات کے روز خبر دی کہ شمالی کوریا نے ایک بیلسٹک میزائل کا تجربہ کیا ہے جو جاپان کے خصوصی اقتصادی زون سے باہر گرا ۔