سیول، 22 ستمبر (رائٹر) شمالی کوریا کے رہنما کم جونگ نے کہا ہے کہ وہ اپنے نیوکلیائی پروگرام کے بارے میں صحیح راستے پر ہیں اور اس کی مخالفت کرنے والے کی ذہنی حالت درست نہیں ہے۔
شمالی کوریا کی سرکاری
خبر رساں ایجنسی کے مطابق انہوں نے امریکی صدر ڈونالڈ ٹرمپ کو ذہنی طور پر بے چین قرار دیا ہے۔
مسٹر کم نےٹرمپ کو غیر منظم بتاتے ہوئے کہا کہ امریکہ کو اپنی دھمکی کے لئے سنگین نقصانات اٹھانے ہونگے۔