ٹوکیو، 5 جنوری :- جاپان کے وزیر اعظم شینزو آبے نے ایٹمی اسلحہ سے لیس شمالی کوریا کو "ناقابل قبول" قرار دیتے ہوئے کہا ہے کہ اس وقت جاپان دوسری عالمی جنگ کے بعد سب سے بڑے خطرے کا سامنا کر رہا ہے۔
نئے سال کے آغاز پر می صوبے میں ایک
مذہبی مقام پر مسٹر آبے نے کل کہا کہ جوہری ہتھیاروں سے لیس شمالی کوریا کسی بھی پوزیشن میں قابل قبول نہیں ہے۔
سی این این کی رپورٹ کے مطابق مسٹر آبے نے بین الاقوامی برادری سے شمالی کوریا پر اس کے عزائم کم کرنے کے لیے سخت دباؤ بنانے کی اپیل کی ہے۔