پیانگ یانگ، 02 اکتوبر (رائٹر) شمالی کوریا نے روس کی ایک کمپنی سے نیا انٹرنیٹ کنکشن لیا ہے جس کی مدد سے وہ ملک کے انٹرنیٹ نیٹ ورک کو مضبوط بنائے گا اور اس سے سائبر حملے کرنے کی اس کی صلاحیت بھی بڑھے گی۔
انٹرنیٹ کنکٹی ویٹی پر نگرانی
رکھنے والی کمپنی 'ڈن ریسرچ' نے بتایا کہ اس سے پتہ چلا ہے کہ روسی ٹیلی کمیونیکیشن کمپنی 'ٹرانس ٹیلی کام' کل دوپہر بعد 14:30 بجے سے شمالی کوریا کو انٹرنیٹ کنکشن دے رہی ہے۔
تاہم ٹرانس ٹیلی کام نے اس سلسلے میں کوئی تبصرہ نہیں کیا ہے۔