ٹوکیو، 06 ستمبر (رائٹر) - جاپان کے وزیر اعظم شنزو آبے نے کہا ہے کہ شمالی کوریا کو اس حقیقت کو سمجھنا چاہئے کہ اگر وہ بین الاقوامی برادری کو نظر انداز کرکے اسی طرح سے ایٹمی پروگرام جاری رکھتا ہے تو پھر اس کے لئے کوئی مستقبل نہیں ہے۔
اسے
اپنی پالیسیوں میں تبدیلی کرنے کی ضرورت ہے۔
مسٹر آبے نے آج صحافیوں سے کہا کہ ولادیووستک میں اس ہفتہ ہونے والی میٹنگ میں وہ روسی صدر ولادیمیر پوتن اور جنوبی کوریا کے صدر مون جائی ان سے شمالی کوریا کے بارے میں الگ الگ بات چیت کریں گے ۔