سیول، 29ستمبر(رائٹر) اقوام متحدہ کی نیوکلیائی امور کی نگرانی کمیٹی کے سربراہ یوکیا امانو نے آج یہاں کہا کہ شمالی کوریا نے بڑی تیزی سے نیوکلیائی ہتھیاروں تیار کرکے دنیا کے لئے خطر پیدا کردیا ہے۔
بین الاقوامی نیوکلیائی توانائی ایجنسی کے ڈائریکٹر نے کہا کہ شمالی کوریا کے چھٹے
او رسب سے طاقت ور نیوکلیائی تجربہ سے نیا خطرہ پیدا ہوگیا ہے۔
جنوبی کوریا کے دورے پر آئے مسٹر امانو نے جنوبی کوریاکے وزیر خارجہ کانگ کیونگ وہا کے ساتھ میٹنگ کے بعد نامہ نگاروں سے بات چیت کرتے ہوئے کہا کہ سب سے اہم بات یہ ہے کہ بین الاقوامی برداری کو اب متحد ہوجانا چاہئے۔