ٹوکیو، 12 مئی (یو این آئی) شمالی کوریا نے جمعرات کو مشرقی سمندر میں کم فاصلے تک مار کرنے والے تین بیلسٹک میزائل داغے۔
جنوبی کوریا کی فوج نے یہ اطلاع دی۔ شمالی کوریا نے یہ بیلسٹک میزائل مسٹر یون سک یول کے جنوبی کوریا کے صدر کے طور پر حلف اٹھانے کے دو دن بعد فائر کیے ۔ مسٹر یون نے شمالی کوریا کو جوہری ہتھیاروں سے پاک بنانے پر زور
دیا۔
جنوبی کوریا کے جوائنٹ چیفس آف اسٹاف (جے سی ایس) نے کہا کہ پیونگیان کے سنان علاقے سے لانچ کیے جانے کا پتہ لگا ہے۔
جنوبی کوریا کے نئے صدر نے اپنی حلف برداری کی تقریب میں کہا کہ اگر شمالی کوریا اپنے ملک کو جوہری ہتھیاروں سے پاک کرنے کا عمل شروع کرتا ہے تو وہ ان کی معیشت کو فروغ دینے کے لیے ایک جرات مندانہ منصوبہ پیش کر سکتا ہے۔