سنگاپور، 9مارچ :- جنوبی کوریا کے پینگ چانگ میں آج سے شروع ہورہے ونٹر پیرالمپک کے افتتاحی اجلاس میں شمالی کوریا اور جنوبی کوریا ایک ساتھ مارچ نہیں کریں گے۔
بی بی سی کی رپورٹ کے مطابق جنوبی کوریا کی خبررساں ایجنسی یون ہاپ نے جنوبی کوریا پیرالمپک کمیٹی کے
حوالے سے کل بتایا کہ شمالی کوریا کے ساتھ بات چیت کے بعد دونوں ممالک نے افتتاحی اجلاس میں ایک ساتھ مارچ نہیں کرنے کا فیصلہ کیا ہے۔
ایجنسی کا کہنا ہے کہ شمالی کوریا چاہتا تھا کہ دونوں ممالک کے مابین متنازعہ علاقہ مربوط جھنڈے پر دکھایا جائے لیکن جنوبی کوریا نے اس سے انکار کردیا۔