حیدرآباد 3اگست(یواین آئی)شہر حیدرآباد کے گاندھی اسپتال میں آج سے نان کوویڈ خدمات بحال کردی گئیں۔
کورونا وائرس کی وبا کے سبب اس اسپتال میں صرف کوویڈ کے مریضوں کا ہی علاج کیاجارہا
تھا اور دیگر تمام طبی خدمات کو روک دیاگیاتھا۔
ریاست میں گذشتہ چند دنوں سے کوویڈ کے مریضوں کی تعداد میں کمی کے پیش نظرمنگل سے ایک مرتبہ پھر نان کوویڈ خدمات کو اس اسپتال میں بحال کردیاگیا۔