نئی دہلی، 21 جون (یو این آئی) نیشنلسٹ کانگریس پارٹی (این سی پی) کے صدر شرد پوار نے منگل کو کہا کہ مہاراشٹر میں مہا وکاس اگھاڑی حکومت کو کوئی خطرہ نہیں ہے اور یہ تیسری بار ہے کہ ریاستی حکومت کو گرانے کی سازش کی گئی ہے لیکن یہ کامیاب نہیں ہو گی مسٹر پوار نے یہاں نامہ نگاروں سے کہا کہ شیوسینا کے کچھ ممبران اسمبلی کی ناراضگی ان کی پارٹی کا اندرونی معاملہ ہے۔ انہوں نے کہا کہ ان کی کسی سے بات
نہیں ہوئی۔ انہوں نے کہا کہ چیف منسٹر ادھو ٹھاکرے شیو سینا ممبران اسمبلی کی ناراضگی کا معاملہ سنبھال لیں گے۔ ڈھائی سال سے حکومت ٹھیک چل رہی ہے۔ شیوسینا کے ساتھ این سی پی اور کانگریس پارٹی ہے۔
انہوں نے کہا کہ این سی پی میں کوئی بغاوت نہیں ہے۔ مسٹر پوار نے کہا کہ ماضی میں بھی راجیہ سبھا اور قانون ساز کونسل کے انتخابات میں کراس ووٹنگ ہوئی ہے۔ اس سے ریاستی حکومت کے مستقبل پر کوئی فرق نہیں پڑے گا۔