حیدرآباد، 17 ستمبر (راست) حکومت تلنگانہ جو کہ خواتین کو خاص مقام دینے کی بات کرتی ہے جبکہ اصلیت کچھ اور ہی ہے- یہ تصاویر ویمن پولیس اسٹیشن ساؤتھ زون کی ہے جہاں نئی عمارت تعمیر کی گئی ہے اور اسٹاف کے لیے تو بہت ہی بہتر سہولیات ہیں مگر جو خواتین درخواست دینے آتے ہیں انکا کا کوئی پرسان حال نہیں ہے، پولیس عملہ صرف ایک درخواست گذار کو اندر آنے کی اجازت دیتا ہے جبکہ ساتھ میں آنے والوں کو باہر کھڑے رہنے کو کہا جاتا ہے-
باہر کے علاقے میں نہ بیٹھنے کے لیے کوئی جگہ ہے اور نہ ہی پینے کے لیے
پانی کا انتظام ہے- عوام مجبورا کچرے میں پتھروں پر بیٹھنے پر مجبور ہوجاتے ہیں اور بچے پانی کے لیے رونے لگتے ہیں-
عملہ کے اخلاق کا یہ رویہ ہے کہ وہ سیدھے طریقے سے بات بھی نہیں کرتے اور شکایت دینے والوں کے ساتھ آنے والوں کو جھڑکیوں سے نوازا جاتا ہے- اور رونے والے بچوں کو باہر جانے کے لیے کہا جاتا ہے- وکلاء کو بھی اندر آنے سے روکا جارہا ہے-
حکومت تلنگانہ اور خاص کر وزیرداخلہ صاحب سے گذارش کی جاتی ہے کہ نامپلی بھروسہ سنٹر، ساؤتھ زون ویمن پولیس اسٹیشن وغیرہ پر عوامی سہولیات کا خاص انتظام کریں-