نئی دہلی،21مارچ(یواین آئی)حکومت نے یفتے کو کہا کہ ملک میں کورونا وائرس سے نمٹنے کےلئے ضروری ماسک اور متعلقہ دواؤں کی کوئی کمی نہیں ہے۔
مرکزی کابینہ کی میٹنگ میں کئے گئے فیصلوں کی اطلاع دینے کےلئے بلائےگئے نامہ نگاروں میں کیمیکل اور فرٹیلائزر کے مرکزی وزیر مملکت منسکھ مانڈوئی نے ایک سوال کے جواب میں بتایا کہ ملک میں ماسک کی کوئی کمی نہیں ہے۔ہرروز ڈیڑھ کروڑ سے زیادہ ماسک بنائیں
جارہےہیں۔
انہوں نے کہاکہ پیراسیٹامول اور دیگر متعلقہ دواؤں کا بھی ملک میں مناسب ذخیرہ ہے اور گھبرانے کی ضرورت نہیں ہے۔اس دوران حکومت نے کورونا وائرس سے نمٹنے کے پیش نظر ماسک اور وینٹیلیٹر اور متعلقہ سازوسامان بنانے میں استعمال ہونے ولاے کچے مال کے برآمدات پر فوری طورپر پابندی لگادی ہے۔
خوردہ بازار میں ماسک کی قیمت 10روپے اور 20روپے تک کئے گئے ہیں۔سینی ٹائزر کی قیمت 100روپے فی دو سو ملی میٹر طے کیاگیاہے۔