the etemaad urdu daily news
آیت شریف حدیث شریف وقت نماز
etemaad live tv watch now

ای پیپر

انگلش ویکلی

To Advertise Here
Please Contact
editor@etemaaddaily.com

اوپینین پول

جموں و کشمیر اسمبلی انتخابات 2024 میں کون سی سیاسی پارٹی جیتے گی؟

نیشنل کانفرنس جموں و کشمیر
کانگریس
بی جے پی
نئی دہلی، 27 اگست (یو این آئی) وزیر اعظم نریندر مودی نے آزادی کے وقت ملک میں دفاعی پیداوار کے کافی امکانات تھے لیکن بد قسمتی سے دہائیوں تک اس پر توجہ نہیں دی گئی اور ہندوستان دفاعی پیداوار کو درآمد کرنے والا بڑا ملک بن گیا۔
مسٹر مودی نے یہاں فکی اور وزارت دفاع کی جانب سے ’آتم نربھر بھارت‘ کے بارے میں منعقد ویبینار سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ ہندوستان کئی برسوں سے دنیا کے ان ممالک میں شامل رہا ہے جو سب سے زیاد دفاعی پیداوار درآمد کرتے ہیں۔ یہ دفاع کے شعبے میں خود کفیل ہونے کو نظر انداز کیے جانے کے سبب ہوا۔
انہوں نے کہا،’جب ہندوستان آزاد ہوا تھا تو اس وقت دفاعی پیداوار کے لیے ہندوستان میں کافی امکانات تھے۔ اس وقت ہندوستان میں 100 برس سے زیادہ وقت سے قائم دفاعی پیداوار کا ماحول تھا اور ہندوستان کی طرح وسائل اور امکانات بہت کم ملکوں کے پاس تھے۔ لیکن ہندوستان کی بدقستی تھی کہ



دہائیوں تک اس پر اتنی توجہ نہیں دی گئی جتنی کہ دی جانی چاہیےتھی‘۔ یہ ایک طرح کا معمول بن گیا کوئی سنجیدہ کوشش نہیں کی گئی تھی۔ ہمارے بعد، آغاز کرنے والے کئی ملک بھی گذشتہ 50 برس میں ہم سے بہت آگے نکل گئے۔ لیکن اب صورتحال بدل رہی ہے‘۔
وزیر اعظم نے کہا کہ ان کی حکومت نے گذشتہ کچھ برسوں میں دفاعی شعبے کی تمام بیڑیاں توڑنے کی کوشش کی ہے۔ حکومت نے مینوفیکچرنگ بڑھانے، ٹیکنالوجیکل ترقی کرنے اور پرائیویٹ شعبے کو دفاع کے شعبے میں وسعت دینے کی کوشش کی ہے۔ اس مقصد سے کئی اصلاحات کی گئی ہیں۔ انہوں نے کہا کہ اس سے بھی اہم بات یہ ہے کہ دفاع کے شعبے میں ایک نئی ذہنیت پیدا ہوئی ہے۔ جدید اور خود کفیل ہندوستان کے لیے دفاع کے شعبے میں خود اعتمادی کا جذبہ ضروری ہے اور حکومت اس کے لیے ضروری اقدامات کر رہی ہے۔ چیف آف ڈیفنس اسٹاف کی تقرری اس میں بہت اہم ہے۔ یہ فیصلہ نئے ہندوستان کے خود اعتماد ہونے کا مظہر ہے۔

اس پوسٹ کے لئے کوئی تبصرہ نہیں ہے.
تبصرہ کیجئے
نام:
ای میل:
تبصرہ:
بتایا گیا کوڈ داخل کرے:


Can't read the image? click here to refresh
http://st-josephs.in/
https://www.owaisihospital.com/
https://www.darussalambank.com

موسم کا حال

حیدرآباد

etemaad rishtey - a muslim matrimony
© 2024 Etemaad Urdu Daily, All Rights Reserved.