حیدرآبادیکم مارچ(یواین آئی)تلنگانہ کے وزیرصحت ای راجندر نے کریم نگر ضلع کے حضورآباد کے سرکاری اسپتال میں کوویڈ19کا ٹیکہ لیا۔
اس موقع پر میڈیا سے بات کرتے ہوئے انہوں
نے کہاکہ تلنگانہ میں کورونا کی دوسری لہر نہیں ہے۔
مرکزی حکومت کی ہدایت پر آج سے تمام سرکاری اسپتالوں میں 45برس یااس سے زائد عمر کے افراد کیلئے کوویڈ19کے ٹیکے دیئے جارہے ہیں۔