نئی دہلی/27ڈسمبر(ایجنسی) کانگریس کے سینئر لیڈر غلام نبی آصزاد نے آئین تبدیل کرنے سے متعلف مرکزی وزیر مملکت اننت کمار ہیگڑے کے بیان کو قابل اعتراض اور قابل مذمت قرار دیتے ہوئے ان سے پارلیمنٹ اور ملک سے معافی مانگنے کا مطالبہ کرتے ہوئے کہا کہ ایسا نہیں کرنے پر انہیں کابینہ سے برخاست کردیا جانا چاہئے۔
مسٹر آزاد نے
یہاں پارلیمنٹ ہاوس کے احاطے میں نامہ نگاروں سے کہا کہ مسٹر ہیگڑے کے بیان سے واضح ہوگیا ہے کہ ان کا آئین اور آئین کی تمہید پر کوئی اعتماد نہیں ہے اس لئے انہیں کابینہ میں برقرار رہنے کا کوئی حق نہیں ہے۔
انہوں نے کہا کہ مسٹر ہیگڑے کو پارلیمنٹ کے دونوں ایوانوں میں آکر اور پورے ملک سے معافی مانگنی چاہئے کیوں کہ یہ معاملہ صرف اپوزیشن ہی نہیں بلکہ پورے ملک کی تشویش کا سبب ہے کہ ایک وزیر آئین پر یقین نہیں رکھتا ہے جب کہ وہ خود آئین کا حلف لے کر وزیر بنتا ہے۔