: شروع الله کا نام لے کر جو بڑا مہربان نہایت رحم والا ہے
: سب طرح کی تعریف خدا ہی کو (سزاوار) ہے جو تمام مخلوقات کا پروردگار ہے
بڑا مہربان نہایت رحم والا
انصاف کے دن کا حاکم
نبی کریم صلی اللہ علیہ وسلم نے ارشاد فرمایا : جسکو یہ بات پسند ہو کہ اس کی امر دراز ہو اور اس کا رزق بڑھا دیا جائے تو اسکو چاہیے کہ ماں ،باپ اور رشتہ داروں سے اچھا سلوک کرے
حیدرآباد، 4 اگسٹ (ذرائع) تلنگانہ ریاست کے وزیر توانائی جی جگدیش ریڈی نے واضح کیا کہ ریاست میں بجلی کی کٹوتی یا کم وولٹیج کا کوئی مسئلہ نہیں ہے۔ جمعہ کے روز قانون ساز کونسل میں وقفہ سوالات کے دوران اے آئی ایم آئی ایم کے اراکین مرزا ریاض الحسن آفندی اور مرزا رحمت بیگ کی طرف سے
اٹھائے گئے ایک سوال کا جواب دیتے ہوئے وزیر نے کہا کہ ریاست میں بجلی کی کوئی کٹوتی نہیں ہوئی ہے اور بجلی کی سپلائی صرف اس وقت بند کی گئی تھی جب باقاعدہ دیکھ بھال یا نئی لائن بچھائی گئی- انہوں نے کہا کہ اولڈ سٹی میں سب اسٹیشنوں اور ٹرانسفارمروں کی دیکھ بھال کے کاموں کے لئے کافی بجٹ مختص کیا جا رہا ہے-