: شروع الله کا نام لے کر جو بڑا مہربان نہایت رحم والا ہے
: سب طرح کی تعریف خدا ہی کو (سزاوار) ہے جو تمام مخلوقات کا پروردگار ہے
بڑا مہربان نہایت رحم والا
انصاف کے دن کا حاکم
نبی کریم صلی اللہ علیہ وسلم نے ارشاد فرمایا : جسکو یہ بات پسند ہو کہ اس کی امر دراز ہو اور اس کا رزق بڑھا دیا جائے تو اسکو چاہیے کہ ماں ،باپ اور رشتہ داروں سے اچھا سلوک کرے
سری نگر،28فروری(یو این آئی)پارٹی سے وابستہ لیڈران، عہدیداران اور کارکنان کو آنے والے چیلنجوں کیلئے کمربستہ رہنے کی ہدایت دیتے ہوئے نیشنل کانفرنس کے صدر و رکن پارلیمان ڈاکٹر فاروق عبداللہ نے کہاکہ ہمیں ہر حال میں مستعد، پُرعزم اور ثابت قدم رہنے کی ضرورت ہے اور کسی بھی صورت میں دشمن
کے مذموم ارادوں کو کامیاب نہیں ہونے دینا ہے سری نگر میں پارٹی لیڈرا ن اورعہدیداران کے ساتھ ملاقات کے دوران نیشنل کانفرنس کے صدر ڈاکٹر فاروق عبداللہ نے کہاکہ جموں وکشمیر کے عوام ایک مشکل ترین اور نازک دور سے گزر رہے ہیں، ایک غیر جمہوری نظام میں لوگوں کے احساسات، جذبات اور اُمنگوں کو روندا جارہاہے۔