نئی دہلی، 21 مارچ (ایجنسی) کانگریس لیڈر کپل سبل نے سمجھوتہ ایکسپریس بم دھماکے سانحہ میں تمام ملزمان کے بری ہو جانے پر نشانہ لگایا ہے۔ کانگریس کے سینئر لیڈر اور سابق مرکزی وزیر مسٹر سبل نے سوشل میڈیا پر لکھا"سمجھوتہ ایکسپریس
بم دھماکے۔ 68 افرادکی موت ہوئی، این آئی اے نے آٹھ افراد کو ملزم بنایا، فیصلہ: کوئی نہیں جانتا کس نے 68 افراد کو مارا، همارا مجرمانہ نظام انصاف کے فخر کا دن"۔ قابل غور ہے کہ سمجھوتہ ایکسپریس بم دھماکے کا بدھ کو فیصلہ آیا جس میں سوامی اسیمانند سمیت تمام ملزمان کو این آئی اے عدالت نے بری کر دیا۔