سعودی/23اکتوبر(ایجنسی) سعودی عرب کی وزارتِ خارجہ نے بعض میڈیا ذرائع کی ان رپورٹس کی تردید کی ہے جن میں یہ دعویٰ کیا گیا ہے کہ ایک اعلیٰ سعودی عہدہ دار نے حالیہ ہفتوں کے دوران میں اسرائیل کا دورہ کیا ہے۔
سعودی وزارت خارجہ کے ایک ذریعے نے کہا
ہے کہ' سعودی عرب سے ایک عہدہ دار کے اسرائیل کے دورے سے متعلق رپورٹس مکمل طور پر غلط اور بے بنیاد ہیں۔ان میں کچھ بھی سچائی نہیں ہے'۔
وزارتِ خارجہ کی جانب سے اتوار کو جاری کردہ ایک بیان میں کہا گیا ہے کہ ' مملکت سعودی عرب اپنی تحریک وحرکت اور ابلاغیات میں ہمیشہ شفاف رہی ہے اور اس ضمن میں اس نے کبھی کچھ نہیں چھپایا' ۔