نئی دہلی،11اپریل (یواین آئی) دہلی کے وزیر صحت ستیندر جین نے پیر کو کہا کہ کورونا انفیکشن کے نئے ویرئنٹ ایکس ای سے گھبرانے کی ضرورت نہیں ہے کیونکہ اس ویرئنٹ کو عالمی ادارہ صحت (ڈبلیو ایچ او)کی طرف سے ویرئنٹ آف کنسرن کی لسٹ میں شامل نہیں کیا گیا
ہے۔
دہلی میں کورونا کے معاملات کے بارے میں معلومات دیتے ہوئے مسٹر جین نے کہا، ’’ہم دہلی میں کووڈ-19 کی صورتحال پر گہری نظر رکھے ہوئے ہیں۔
فی الحال، انفیکشن کی شرح پر توجہ دینے کی ضرورت نہیں ہے، کیونکہ اسپتالوں میں داخل ہونے والوں کی تعداد دن بہ دن کم ہو رہی ہے۔