نئی دہلی، 17 مارچ (یو این آئی) رہائش اور شہری امور کے مرکزی وزیر (آزاد چارج) ہردیپ سنگھ پوری نے بدھ کے روز راجیہ سبھا میں بتایا کہ دہلی میں سینٹرل وسٹا پروجیکٹ کے لیے کسی تاریخی اور علامتی بلڈنگ کو منہدم نہیں کیا جائے گا تاہم آس پاس کے 90 ایکٹر میں قائم غیر مستقل عمارتیں ہٹائی جائیں گی اور ان
کے لیے مناسب انتظام کیا جائے گا۔
مسٹر پوری نے وقفہ صفر میں کانگریس کے رہنما امی یاگنک کے ضمنی سوال کے جواب میں بتایا کہ سینٹرل وسٹا پروجیکٹ کے تحت پارلیمنٹ کی نئی عمارت کے لیے ٹینڈر مدعو کیا گیا تھا اور اس پر کام شروع ہو گیا ہے۔
یہ عمارت آزادی کی 75 ویں سالگرہ تک تیار ہو جائے گی۔