: شروع الله کا نام لے کر جو بڑا مہربان نہایت رحم والا ہے
: سب طرح کی تعریف خدا ہی کو (سزاوار) ہے جو تمام مخلوقات کا پروردگار ہے
بڑا مہربان نہایت رحم والا
انصاف کے دن کا حاکم
نبی کریم صلی اللہ علیہ وسلم نے ارشاد فرمایا : جسکو یہ بات پسند ہو کہ اس کی امر دراز ہو اور اس کا رزق بڑھا دیا جائے تو اسکو چاہیے کہ ماں ،باپ اور رشتہ داروں سے اچھا سلوک کرے
جے پور، 26 ستمبر (یو این آئی) راجستھان کے وزیر اعلیٰ اشوک گہلوت کے کانگریس صدر کے عہدے کے لیے نامزدگی داخل کرنے سے پہلے، ریاست میں نئے وزیر اعلیٰ کے سلسلے میں اتوار کو منعقدہ کانگریس قانون ساز پارٹی کی میٹنگ کے بعد گہلوت کیمپ کے ممبران اسبملی کے ذریعہ شرط رکھ دئے جانے کے بعد ابھی کوئی فیصلہ نہیں ہوپایا ہے اس معاملے میں دہلی سے آئے کانگریس کے مبصر اور پارٹی کے ریاستی
انچارج اجے ماکن نے آج میڈیا سے بات کرتے ہوئے کہا کہ کانگریس قانون ساز پارٹی کی میٹنگ نہ ہونے سے انہیں ون ٹو ون ایم ایل کی بات سننے کی ہائی کمان کی طرف سے ہدایت تھی لیکن دیرشب تک میٹنگ میں نہ آنے والے ممبران اسمبلی کی طرف سے آئے تین ارکان نے اس کے لیے تین شرطیں رکھ دیں کہ اگر قرار داد منظور ہو بھی جائے تو اس پر فیصلہ 19 اکتوبر کے بعد کرنا ہو گا اور یہ عوامی طور پر کہنا پڑے گا۔