: شروع الله کا نام لے کر جو بڑا مہربان نہایت رحم والا ہے
: سب طرح کی تعریف خدا ہی کو (سزاوار) ہے جو تمام مخلوقات کا پروردگار ہے
بڑا مہربان نہایت رحم والا
انصاف کے دن کا حاکم
نبی کریم صلی اللہ علیہ وسلم نے ارشاد فرمایا : جسکو یہ بات پسند ہو کہ اس کی امر دراز ہو اور اس کا رزق بڑھا دیا جائے تو اسکو چاہیے کہ ماں ،باپ اور رشتہ داروں سے اچھا سلوک کرے
نئی دہلی، 26 جولائی (یو این آئی) لوک سبھا میں بدھ کے روز کانگریس نے حکومت کے خلاف عدم اعتماد کی تحریک پیش کی جسے لوک سبھا اسپیکر اوم برلا نے منظوری دے دی دوپہر 12 بجے لوک سبھا کی کارروائی دوبارہ شروع ہونے پر کانگریس کے رکن پارلیمنٹ گورو
گوگوئی نے عدم اعتماد کی تحریک پیش کی وقفہ صفر کے دوران ضروری دستاویزات ایوان کی میز پر رکھے جانے کے بعد، مسٹر برلا نے اراکین کو بتایا کہ انہیں مسٹر گوگوئی کی طرف سے وزراء کی کونسل میں عدم اعتماد کی تحریک موصول ہوئی ہےوہ اس تحریک کو منظوری فراہم کرتے ہیں ۔