the etemaad urdu daily news
آیت شریف حدیث شریف وقت نماز
etemaad live tv watch now

ای پیپر

انگلش ویکلی

To Advertise Here
Please Contact
editor@etemaaddaily.com

اوپینین پول

کیا آپ کو لگتا ہے کہ دیویندر فڑنویس مہاراشٹر کے اگلے وزیر اعلیٰ ہوں گے؟

جی ہاں
نہیں
کہہ نہیں سکتے
نئی دہلی، 12 دسمبر (یو این آئی)ہندوستان نے شہریت ترمیمی بل کے سلسلے میں بنگل دیشی حکومت میں ناراضگی کی خبروں کو مسترد کرتے ہوئے جمعرات کو کہا ہے کہ دونوں ممالک اپنے تعلقات کے ’سونالی ادھیائے‘ کے وسط میں ہیں اور کوئی بل ہندوستان اور بنگلہ دیش کے مضبوط تعلقات کو متاثر نہیں کرسکتا ہے وزارت خارجہ کے ترجمان رویش کمار نے یہاں معمول کی بریفنگ میں کہا کہ بنگلہ دیش کے وزیر خارجہ ڈاکٹر اے کے عبدالمؤمن کے ہندوستان دورے کو ٹالنے کے پیچھے گھریلو وجہ ہے۔ وہاں کی حکومت نے وزیرخارجہ کے دورے ملتوی کرنے کی اطلاع پہلے ہی دے دی ہے، جو 12 سے 14 دسمبر 2019 کے درمیان ہونے والی



تھی اور انہیں 6 ویں بحر ہند بات چیت میں حصہ لینا تھا۔
انہوںنے کہا کہ بنگلہ دیش حکومت نے کہا ہے کہ مسٹر مومن کو 16 دسمبر کو’وجے دیوس‘ کے انعقاد کے سلسلے میں گھریلو وجوہات سے دورے کا پروگرام بدلنا پڑا ہے۔
ترجمان نے اس طرح کے اٹکلوں کو ناپسندیدہ قرار دیتے ہوئے اسے مسترد کردیا جس میں کہا گیا ہے کہ مسٹر مومن کے دورے کے ملتوی کرنے کی وجہ پارلیمنٹ میں شہریت ترمیمی بل کا پاس ہونا ہے۔
انہوں نے وزیر داخلہ کے راجیہ سبھا میں دیئے گئے بیان کا ذکر کیا جس میں مسٹر شاہ نے بنگلہ بندھو مجیب الرحمان کے کردار اور وزیراعظم شیخ حسینہ کے بہترین قیادت کی تعریف کی ہے۔

اس پوسٹ کے لئے کوئی تبصرہ نہیں ہے.
تبصرہ کیجئے
نام:
ای میل:
تبصرہ:
بتایا گیا کوڈ داخل کرے:


Can't read the image? click here to refresh
http://st-josephs.in/
https://www.owaisihospital.com/
https://www.darussalambank.com

موسم کا حال

حیدرآباد

etemaad rishtey - a muslim matrimony
© 2024 Etemaad Urdu Daily, All Rights Reserved.