حیدر آباد 11 مئی (یو این آئی ) شہر حیدرآباد اور اس کے اطراف کے علاقوں میں تاریخی سیڑھیوں والی قدیم باولیوں کی بحالی کے کام جاری ہیں۔ اس کے حصہ کے
طور پر حیدر آباد میٹرو پولیٹن ڈیولپمنٹ اتھاریٹی (حمدا ) نے شہر کے فلک نما بس ڈپو میں واقع سیڑھیوں والی باولی کی بحالی کی تجویز پیش کی۔ یہ باولی تقریبا 300 سال قدیم ہے۔