حیدرآباد/5جولائی(ایجنسی) شہر کے مصروف سنٹرل بس اسٹیشن گولی گوڑہ کا 88 سالہ قدیم ایرکرافٹ ہینگر جسے "Mississippi aircraft hanger مسی سپی ہینگر" کہا جاتا ہے آج صبح گرپڑا، اس واقعہ میں کوئی جانی نقصان نہیں ہوا، ریاستی وزیرٹرانسپورٹ ایم مہندرریڈی نے سنٹرل بس اسٹیشن گولی گوڑہ کے قدیم ہینگر کا معائنہ کیا، اس موقع پر ٹی ایس آر ٹی سی کے انچارج مینجنگ ڈائرکٹر سنل شرما اور ٹرانسپورٹ اکیڈیمی کے
پرنسپال جی آرکرن موجود تھے- آر ٹی سی کے انچارج مینجنگ ڈائرکٹر سنیل شرما نے بتایا کہ سنٹر ل بس اسٹیشن گولی گوڑہ کے خستہ حالی کو محسوس کرتے ہوئے آر ٹی سی حکام نے گزشتہ پانچ دنوں سے احتیاطی اقدام کے طور پر اس ہینگر میں بس اسٹیشن کی سرگرمیوں کو روک دیا تھا قبل ازیں اس کو تقریبا 88 سال تک استعمال کیا گیا-
آصف جاہ صابع نواب میر عثمان علی خان نے 1930 میں اس کی تعمیر کی ہدایت دی تھی اور امریکہ کے بٹلر ان کمپنی نے اس ہینگر کی تعمیر کی تھی-