کلکتہ 26 جنوری (یو این آئی) بہار کے وزیر اعلیٰ نتیش کمار کے ایک بار پھر عظیم اتحاد سے الگ ہو کر بی جے پی کے ساتھ ہاتھ ملانے کی خبروں کے درمیان وزیر اعلیٰ ممتا بنرجی نے کہا کہ اگر نتیش کمار انڈیا اتحاد چھوڑ کر جاتے ہیں تو اس سے انڈیا اتحاد کو
نقصان نہیں ہو گا۔
راج بھون میں یوم جمہوریہ کے موقع پر منعقد تقریب میں شرکت کے بعد نامہ نگاروں کے سوالوں کا جواب دیتے ہوئے ممتا بنرجی نے کہا کہ اگر نتیش کمار چلے جاتے ہیں تو یہ انڈیا اتحاد کے لئے اچھا ہو گا۔ بہار کے عوام اس تبدیلی کو پسند نہیں کریں گے۔