: شروع الله کا نام لے کر جو بڑا مہربان نہایت رحم والا ہے
: سب طرح کی تعریف خدا ہی کو (سزاوار) ہے جو تمام مخلوقات کا پروردگار ہے
بڑا مہربان نہایت رحم والا
انصاف کے دن کا حاکم
حضور اکرم صلی اللہ علیہ وسلم نے ارشاد فرمایا: اللہ تعالیٰ اپنے بندے کی توبہ اس کے مرنے سے پہلے پہلے تک قبول فرماتا ہیں (چنانچہ بندے کو مایوس نہ ہونا چاہئے)۔ (حضرت عبداللہ بن عمرؓ۔ ترمذی شریف)
نئی دہلی،27جولائی (ایجنسی) نتیش کمار کے عظیم اتحاد حکومت سے استعفی دینے پر راہل گاندھی نے سخت رد عمل ظاہر کرتے نتیش کمار پر دھوکے باز کا الزام لگایا تھا. راہل گاندھی نے نتیش پر نشانہ لگاتے ہوئے کہا تھا کہ جب وہ مجھ سے ملے تھے تو بہانے بنا رہے تھے. انہوں نے کہا کہ 3-4 ماہ سے ہمیں پتہ تھا کہ اس طرح کی پلاننگ ہو رہی تھی، اپنے مفاد کے لئے شخص کچھ بھی کر رہا ہے، کوئی قوانین نہیں ہے. راہل گاندھی کے الزام پر جوابی حملہ کرتے ہوئے نتیش کمار نے جواب دیا
ہے.
نتیش کمار نے میڈیا کے سامنے سے گزرتے ہوئے بار بار سوال کئے جانے پر پہلے کوئی جواب نہیں دیا پھر آہستہ سے کہا "ان کا جواب ہم اچھے سے دیں گے" نتیش کے اس بیان کا مطلب یہ نکالا جا رہا ہے کہ وہ وقت آنے پر سب کو اچھے سے جواب دیں گے . نتیش نے بی جے پی کے ساتھ جانے کے سوال پر جواب دیتے ہوئے کہا کہ ہم لوگوں نے بہار کے لوگوں کے مفاد میں فیصلہ لیا ہے.
جے ڈی یو کے قومی ترجمان سی تیاگی نے کانگریس پر بھی نشانہ لگاتے ہوئے کہا کہ اس کی کوئی ساکھ نہیں رہ گئی ہے. انہوں نے کہا کہ کانگریس کرپشن کے خلاف جنگ کو لے کر سنجیدہ نہیں ہے.