the etemaad urdu daily news
آیت شریف حدیث شریف وقت نماز
etemaad live tv watch now

ای پیپر

انگلش ویکلی

To Advertise Here
Please Contact
editor@etemaaddaily.com

اوپینین پول

جھارکھنڈ اسمبلی انتخابات 2024 میں کون سی سیاسی پارٹی جیتے گی؟

کانگریس
جھارکھنڈ مکتی مورچہ
بی جے پی
نئی دہلی، 16جون (یو این آئی) ملک کی موجودہ صورت حال میں بہار کے وزیر اعلی نتیش کمار کومسلمانوں سمیت تمام طبقوں کا مسیحا قرار دیتے ہوئے بہار جنتا دل یو کے سابق جنرل سکریٹری ڈاکٹر خورشید انور نے کہا کہ نتیش کمار میں نہ صرف پردھان سیوک بننے کی صلاحیت ہے بلکہ وہ ملک کے پہلے شہری بھی بن سکتے ہیں۔ یہ بات انہوں نے آج یہاں منعقدہ ایک پریس کانفرنس سے خطاب کرتے ہوئے کہی۔
انہوں نے کہا کہ اس وقت پورے ملک کے حالات خراب ہیں اور کئی طرح تشدد اور منافرت کے واقعات پیش آرہے ہیں لیکن بہار میں اس طرح کی کوئی چیزیں نہیں ہورہی ہیں۔ انہوں نے کہاکہ وزیر اعلی کا صاف کہنا ہے کہ اس طرح کی چیزیں بہار میں نہیں چلیں گی۔ انہوں نے سی اے اے اور این آر سی کے بارے میں واضح موقف اپناتے ہوئے



کہا کہ بہار یہ لاگو نہیں ہوگا۔ اسی طرح انہوں نے نام بدلنے کے بارے میں صاف کہا کہ بہار میں کہیں بھی نام نہیں بدلاجائے گا۔
انہوں نے کہاکہ نتیش کمار کے عہد میں مسلمانوں کو یکساں ترقی کے مواقع حاصل ہیں اور وہ مسلمانوں کو کسی بھی معاملے میں پیچھے نہیں رکھنا چاہتے۔انہوں نے کہاکہ نتیش کمار واحد وزیر اعلی ہیں جو فرقہ پرستی اور طبقوں کے درمیان منافرت پھیلانے والوں سے کبھی سمجھوتہ نہیں کرتے۔ انہوں نے کہاکہ مسٹر نتیش کمار کا وہی نظریہ ہے جو مولانا آزاد، مہاتما گاندھی، جے پرکاش نارائن، لوہیاوغیرہ کا تھا۔ انہوں نے کہاکہ وزیر اعلی بہار نہ صرف ان کے اصولوں پر قائم ہیں بلکہ وہ اپنی زندگی میں اتارتے ہیں۔انہوں نے کہاکہ مسٹر نتیش کمار انصاف کے ساتھ ترقی پر ہمیشہ زور دیتے ہیں۔

اس پوسٹ کے لئے کوئی تبصرہ نہیں ہے.
تبصرہ کیجئے
نام:
ای میل:
تبصرہ:
بتایا گیا کوڈ داخل کرے:


Can't read the image? click here to refresh
دنیا بھر سے میں زیادہ دیکھے گئے
http://st-josephs.in/
https://www.owaisihospital.com/
https://www.darussalambank.com

موسم کا حال

حیدرآباد

etemaad rishtey - a muslim matrimony
© 2024 Etemaad Urdu Daily, All Rights Reserved.