: شروع الله کا نام لے کر جو بڑا مہربان نہایت رحم والا ہے
: سب طرح کی تعریف خدا ہی کو (سزاوار) ہے جو تمام مخلوقات کا پروردگار ہے
بڑا مہربان نہایت رحم والا
انصاف کے دن کا حاکم
نبی کریم صلی اللہ علیہ وسلم نے ارشاد فرمایا : جسکو یہ بات پسند ہو کہ اس کی امر دراز ہو اور اس کا رزق بڑھا دیا جائے تو اسکو چاہیے کہ ماں ،باپ اور رشتہ داروں سے اچھا سلوک کرے
نئی دہلی،5 ستمبر(ذرائع) بہار کے وزیر اعلی نتیش کمار اپنے چار روزہ دورے پر پیر کی شام قومی دارالحکومت پہنچے۔ جہاں انہوں نے کانگریس لیڈر راہل گاندھی سے ملاقات کی۔ اس دوران دونوں رہنماؤں کے درمیان کئی امور پر بات چیت ہوئی۔ اس سے پہلے بہار کے سی ایم نے کہا کہ
دہلی میں وہ بہار میں اتحاد میں شامل جماعتوں کے لیڈروں سے ملاقات کریں گے۔ اس کے ساتھ اپوزیشن کے کئی اور بڑے لیڈروں سے بھی ملیں گے۔ نتیش کمار نے کہا کہ ان کا صدر دروپدی مرمو اور نائب صدر سے ملاقات کا بھی پروگرام ہے۔ انہوں نے کہا کہ میرا وزیراعظم بننے کا کوئی دعویٰ نہیں ہے۔