بھاگلپور، 24 اکتوبر (یواین آئی) بہار اسمبلی میں اپوزیشن لیڈر اور سابق ڈپٹی وزیراعلی تجیسوی یادو نے کہا ہے کہ پندرہ سال تک ریاست کی نتیش حکومت نے لوگوں کو صرف ٹھگا ہے۔
مہاگٹھ بندھن میں وزیراعلی کے عہدے کے دعویدار مسٹر یادو نے سنیچر کو یہاں سلطان گنج میں کانگریس امیدوار للن کمار کی حمایت میں منعقد انتخابی جلسہ
سے خطاب کرتے ہوئے نتیش حکومت پر ریاست کے لوگوں کو ٹھگنے کا الزام لگایا اور کہا کہ ریاست میں قومی جمہوری اتحاد (این ڈی اے) کی ڈبل انجن کی حکومت ہر مورچے پر ناکام ثابت ہوئی ہے۔
جس سے لوگوں کی زندگی مشکلات کی شکار ہوگئی ہے پھربھی وزیراعلی مسٹر نتیش کمار مزید پانچ سال کا مطالبہ کررہے ہیں لیکن عوام سمجھ چکی ہے اور تبدیلی چاہتی ہے۔