: شروع الله کا نام لے کر جو بڑا مہربان نہایت رحم والا ہے
: سب طرح کی تعریف خدا ہی کو (سزاوار) ہے جو تمام مخلوقات کا پروردگار ہے
بڑا مہربان نہایت رحم والا
انصاف کے دن کا حاکم
حضور اکرم صلی اللہ علیہ وسلم نے ارشاد فرمایا: اللہ تعالیٰ اپنے بندے کی توبہ اس کے مرنے سے پہلے پہلے تک قبول فرماتا ہیں (چنانچہ بندے کو مایوس نہ ہونا چاہئے)۔ (حضرت عبداللہ بن عمرؓ۔ ترمذی شریف)
نئی دہلی/25مارچ(ایجنسی) مرکزی وزیر نتین گڈکری نے کانگریس جنرل سیکرٹری پرینکا گاندھی پر تنقد کی ہے، انہوں پرینکا گاندھی کی گنگا دورے پر بھی تنقید کی، گڈکری نے کہا کہ پرینکا کی اس دورے کا انتخاب کے نتائج پر کوئی اثر نہیں پڑے گا، بتادیں کہ پرینکا گاندھی گذشتہ کچھ دنوں سے یوپی دورے پر تھیں، اس دوران وہ جگہ-جگہ روک کر عام عوام اور اپنے کارکنوں سے بھی
مل رہی تھیں، نیوز ایجنسی سے بات چیت پر نتن گڈکری نے کہا کہ اگر میں نے الہ آباد-وارانسی پانی کا راستہ نہیں بنایا ہوتا تو پرینکا یہ دورہ کیسے کرپاتی؟ انہوں نے گنگا کی صفائی کو لیکر کہا کہ ہماری حکومت نے گنگا کو اتنا صاف بنادیا ہے کہ پرینکا گاندھی اسکا پانی پی لے رہی ہیں. لیکن کیا وہ یو پی اے کے وقت میں ایسا کرپاتی؟ سال 2020 تک گنگا کا پانی پوری طرح سے صاف کردیا جائے گا.