نئی دہلی، 24 اپریل (یواین آئی)مرکزی فروغ انسانی وسائل کے وزیر رمیش پوکھریال نشنک نے انڈین انسٹی ٹیوٹ آف ٹکنالوجی (آئی آئی ٹی) دہلی کے ڈائرکٹر اور کسما اسکول آف بائیولوجیکل سائنس (کے ایس بی ایس) کی اس ٹیم سے ملاقات کی جس نے کرونا ٹسٹ کٹ بنائی ہے جن کو ہندوستانی میڈیکل ریسرچ کونسل (آئی سی ایم آر) نے منظوری بھی دے دی ہے۔
مسٹر نشنک نے اس موقع پرآئی آئی ٹی کے ڈائرکٹر اور ان کے ٹیم کی ان کوششوں کی تعریف کی اور ملک کی کرونا وائرس ’کووڈ۔19‘ کے خلاف جنگ میں اہم کردار ادا کرنے کے لئے مبارک باد دی۔
انہوں نے کہا کہ ’’مجھے خوشی
ہے کہ وزیراعظم نریندر مودی نے سائنسدانوں، طالب علموں کو آگے آنے اور کرونا سے لڑنے کے لئے دعوت دی ہے اور انکے اس اپیل پر ہندوستان کے سبھی ادارے اس کے لئے آگے بھی آئے ہیں۔ اس کے ساتھ ہی وزیراعظم کاماننا ہے اور ایساانہوں نے مختلف اسٹیجوں سے بھی کہا ہےکہ ہمیں اپنی طاقت کو ترقی دینی چاہئے اوردنیا پر انحصار نہیں ہونا چاہئے۔
مجھے خوشی ہے کہ آئی آئی ٹی دہلی نے ہندوستان کے لوگوں کے لئے یہ کٹ بہت کم قیمت پربنائی ہے۔ میں وزیر صحت ہرش وردھن کو آئی سی ایم آر کی کوششوں کے لئے مبارک باد پیش کرتا ہوں کہ انہوں نے ٹکنالوجی اور تحقیق کو منظوری دی۔