ترواننت پورم ، 16 اپریل (ایجنسی) وزیر دفاع نرملا سیتا رمن نے انتخابی مہم کے دوران منگل کو سر میں چوٹ لگنے کی وجہ سے اسپتال میں زیر علاج کانگریسی رہنما اور ترواننت پورم لوک سبھا حلقہ سے امیدوار ششی تھرور سے ملاقات کی اور ان کی خیریت معلوم کی۔
مسٹر تھرور نے ایک ٹوئٹ میں کہا" محترمہ سیتارمن کے سلوک سے بے انتہا متاثر ہوا۔ کیرل میں انتخابی مہم کی انتہائی مصروفیت کے درمیان وہ میری خیریت معلوم کرنے کے لئے آج صبح اسپتال آئیں۔ ہندوستانی سیاست میں اخلاقی قدریں شاذ ہی یکھنے کو ملتی ہے ۔انہوں نے ایسا کرکے ایک مثال پیش کی ہے۔" اس دوران بایاں محاذ کے امیدوار سی دیواکرن بھی اپنے حریف امیدوار کی خیریت معلوم کرنے اسپتال پہنچے۔
Nastaleeq"; font-size: 18px; text-align: start;">مسٹر تھرور نے ایک ٹوئٹ کیا " میرے مخالف بائیں بازو محاذ کے امیدوار سی دیواکرن کی میری صحت کے بارے میں فکرمندی پر ان کا نہایت ممنون ہوں۔ انہوں نے اسپتال سپرنٹنڈنٹ سے بات کی اور میرے بارے میں معلومات حاصل کی۔ انہوں نے کہا"گھبرائیں نہیں۔" مسٹر تھرور پیر کو گندھاری امن مندر میں تلابھرم رسم کے دوران سرمیں چوٹ لگ گئی تھی۔اسپتال کے ذرائع کے مطابق ان کی حالت خطرے سے باہر ہے۔ انہیں آئی سی یو میں رکھا گیا تھا تاکہ لوگوں کے ہجوم سے بچاجاسکے۔