نئی دہلی، 6 نومبر (ایجنسی) وزیر دفاع نرملا سیتا رمن فوج کے جوانوں کے ساتھ دیوالی کا جشن منانے کے لئے منگل کو اروناچل پردیش کیلئے روانہ ہو گئیں۔
مسز سیتا رمن ریاست کے بالائی ضلع وادیٔ دبانگ کی چوکیوں پر تعینات فوج کے جوانوں کے ساتھ دیوالی کی خوشیاں بانٹیں گی۔
سرکاری ذرائع کے مطابق مسز سیتا رمن فوج کے جوانوں کے
ساتھ دیوالی منائیں گي اور اس علاقے کے بنیادی ڈھانچے کی ترقی کے لئے چلا ئے جارہے پروجیکٹوں کی پیش رفت اور دفاعی تیاریوں کا جائزہ بھی لیں گی۔
وزیر دفاع فوج کے ساتھ دیوالی منانے کے بعد بدھ کی شام دہلی واپس آئیں گی۔
قابل ذکر ہے کہ نریندر مودی نے 2014 میں وزیر اعظم بننے کے بعد اپنی پہلی دیوالی سیاچین میں فوج کے جوانوں کے ساتھ منائی تھی۔