بنگلور،4 اگست (ایجنسی) وزیر دفاع نرملا سیتا رمن نے ہفتے کو کہا کہ پاکستان کی طرف سے دراندازی کی تمام کوششیں ناکام کر دی جائیں گی اوردراندازوں سے سختی سے نمٹا جائے گا۔
محترمہ سیتا رمن نے پاکستان انتخابات کے بعد کنٹرول لائن پر دراندازی کے واقعات بڑھنے کے سلسلے میں پوچھے گئے سوالات کا جواب دیتے ہوئے کہاکہ دراندازی کی تمام کوششیں ناکام کر دی جائیں گی۔ وزیر دفاع کے طور پر مجھے ملک کی سرحدوں کا خیال رکھنا ہے اوردراندازی کو روکنا ہے۔
Nastaleeq"; font-size: 18px; text-align: start;">ایک دیگر سوال کے جواب میں محترمہ سیتا رمن نے کہا کہ ٹوپلس ٹو ڈائیلاگ 6 ستمبر کو نئی دہلی میں ہوگا۔ اس میں ان کے علاوہ وزیر خارجہ سشما سوراج اور امریکی وزیر خارجہ حصہ لیں گے۔یہ دونوں ممالک کے درمیان دفاع اور اسٹریٹجک تعاون کو مضبوط کرنے پر مرکوز اس طرح کا پہلا آغاز ہے۔
وزیر دفاع ڈوكلام میں چین کی تعمیر ی سرگرمیوں سےمتعلق سوالوں کو یہ کہتے ہوئے ٹال گئیں کہ پارلیمنٹ میں کانگریس کی طرف سے اٹھائے گئے مسائل پر محترمہ سوراج پہلے ہی جواب دے چکی ہیں۔ اسی طرح سے رافیل سودے پر بھی انہوں نے یہ کہتے ہوئے کوئی تبصرہ کرنے سے انکار کر دیا کہ پارلیمنٹ کا اجلاس جاری ہے۔